کاہنہ: (دنیا نیوز) بجلی کے بل پر جھگڑے کے دوران ملزم نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر سگے بھائی کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں فیصل اور رمضان کے درمیان بجلی کے بل پر جھگڑا ہوا، تکرار کے دوران رمضان نے اپنے سالے عامر کے ساتھ مل کر فیصل کے سر میں ہتھوڑا دے مارا۔
فیصل کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔