فیصل آباد: (دنیا نیوز) سمندری میں خاتون نے دوست کو نشہ آور شے کھلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رابعہ کے مقتول صدام کے ساتھ تعلقات تھے، افسوسناک واقعہ کے بعد خاتون نے پولیس کو کال کرکے خود ہی گرفتاری بھی دے دی۔
ملزمہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ مقتول مجھے بلیک میل کر رہا تھا جس پر میں نے اسے گھر بلایا اور نشہ آور شے کھلا کر گلا دبا دیا۔