کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں ڈرم سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی شناخت حسینہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون قیوم آباد کی رہائشی تھی، خاتون کی حضرت اللہ نامی شخص سے دوستی ہے، حضرت اللہ فیز 8 میں چینی کمپنی میں ڈرائیور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ڈیفنس میں خاتون کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی
پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون حضرت اللہ کے ساتھ قیوم آباد میں رہائش پذیر تھی، خاتون کا ایک جاننے والا شعیب بھی ہے، شعیب اور حضرت اللہ دونوں مفرور ہیں، دونوں مبینہ ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔