فائرنگ کے واقعہ میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون زخمی، شوہر جاں بحق

Published On 09 November,2023 09:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 10 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو زخمی اور اس کے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ پیر آباد کےعلاقے بنارس باچا خان چوک کے قریب پہاڑی پر پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت شیر افضل اور زخمی خاتون کی شناخت سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں، جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں، زخمی خاتون نے 10 سال قبل مقتول سے کورٹ میرج کی تھی، مقتول کی 3 بیٹیاں بھی ہیں۔