دادو: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
افسوسناک واقعہ جوہی کے علاقے قصبو میں لغاری اور بروہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے 3 افراد قتل ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے حالات کشیدہ ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں نصیر لغاری، شریف بروہی اور حنیف بروہی شامل ہیں۔