احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) رشتہ داروں کے گھر کھیلنے کیلئے جانے والے لاپتہ 5 سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی۔
بچے کے والد محمد عرفان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا 5 سالہ بیٹا عدیل رشتہ داروں کے گھر کھیلنے گیا تھا جو کہ واپس نہ آیا، پولیس تھانہ سٹی نے بچے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش خان پور کینال سے برآمد ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم کی روشنی میں مزید تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا اور افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔