گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) قلعہ دیدار سنگھ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے والدین نے اسے زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ثنا نے ایک ماہ قبل زاہد سے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ ثنا اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہ رہی تھی جب اس کے والدین بہانے سے اسے گھر واپس لے آئے اور مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ رابطہ نہ ہونے پر زاہد کو شک گزرا اور وہ پولیس کے ساتھ سسرال پہنچ گیا، بند کمرہ کھولا تو ثنا مردہ حالت میں برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ کے خاوند زاہد کی درخواست پر والدین سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔