لاہور: (دنیا نیوز) بیٹی کی پسند کی شادی پر اپنی بیوی کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی 17 سالہ بیٹی سحر نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر والدین میں جھگڑا ہوا، جھگڑے پر ملزم کی بیوی ناراض ہو کر لیاقت آباد میں اپنی بہن کے گھر چلی گئی۔
ملزم یاسر نے طیش میں آکر سالی کے گھر جا کر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم نے چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل کیا، پولیس نے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔