لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے چوہنگ میں 5 افراد کے قتل کا سراغ لگا لیا ہے، زمین کے تنازع سے شروع ہونے والی خاندانی دشمنی کے نتیجہ میں 5 افراد قتل ہوئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا، ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 4 ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قبل ازیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس پی صدر انویسٹی گیشن احمد زنیر چیمہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین اور فہد شامل ہیں، ملزمان کے بہت قریب ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔