کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 02 November,2023 07:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملیر سعود آباد آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے، مقتول کسی بینک سے رقم نکلوا کر اپنے گھر جا رہا تھا جب اس کا سامنا چوروں سے ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کو ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے۔