اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو 10 ماہ بعد گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنے ہی سگے کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سمیع نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا جس کے بعد پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا۔
مقتول سرفراز کو تھانہ گوگیرہ کی حدود میں 10 ماہ پہلے قتل کر دیا گیا تھا، ملزم اور مقتول لودھراں کے رہائشی ہیں جو گوگیرہ میں پولٹری فارم پر کام کرتے تھے۔