کراچی: (دنیا نیوز) نوجوان نے والدہ کو قابل اعتراض میسجز بھیجنے کے الزام پر اپنے ہی سگے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سچل پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ہم دونوں کے بیچ کافی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد میں نے چچا کو پستول دکھائی، چچا نے پستول چھیننے کی کوشش کی تو گولی چل گئی۔