بھائی پھیرو: (دنیا نیوز) تھانہ پھول نگر صدر پولیس نے 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دینہ ناتھ کے رہائشی ملک مراتب کے بیٹےعلی حسن کو 15 روز قبل زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
پولیس نے واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم بیکری میں ملازم تھا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، ملزم زیادتی کے وقت مقتول کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔