اوکاڑہ: (دنیا نیوز) یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں فائر لگنے سے زخمی ہونے والا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود میں یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں فائر لگنے سے ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا تھا۔
زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ آج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت احمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔