پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے خاتون کو قتل کر کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے والے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا۔
یہ افسوسناک واقعہ تھانہ خزانہ کے علاقے ابراہیم آباد میں پیش آیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر کے معمہ حل کر دیا۔
خاتون کے شوہر اور سسر نے اسے پھانسی دے کر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، دوران تفتیش ملزمان نے گھریلو ناچاقی پر خاتون کو پھانسی دے کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔