کراچی: خاتون کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی

Published On 18 November,2023 03:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں خاتون کو قتل کر کے لاش کو پلاسٹک کے ڈرم میں ڈال کر ویرانے میں پھینک دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 کے قریب پلاٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، مقتولہ کی لاش کو پلاسٹک کے ڈرم میں ڈال کر پھینکا گیا تھا، لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ لاش چند دن پرانی معلوم ہوتی ہے، تمام تھانوں میں گمشدگی کے حوالے سے چیک کیا جا رہا ہے، خاتون کون ہے یا اسے کس وجہ سے قتل کیا گیا؟ تفتیش کے بعد معلوم ہو سکے گا۔