فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو مارے گئے

Published On 17 November,2023 11:33 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے اسماعیل روڈ پر ڈولفن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈولفن پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت رحمان اقبال اور سجاول حسن کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں متعدد تھانوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم تھے۔

 پولیس نے لاشوں کو کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔