کراچی: (دنیا نیوز) صدر کے علاقے میں پولیس نے 30 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزم صدر پارکنگ پلازہ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر اس نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، ملزم شہر بھر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔