کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک سمگلر بھی پکڑ لیا

Published On 17 November,2023 07:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 2 مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت جبکہ ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیو کراچی سیکٹر 12 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ادھر کراچی کے علاقے قائد آباد میں مرغی خانہ ندی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

دوسری جانب منگھو پیر کے علاقے میں پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، 220 کلو گرام چھالیہ قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔