یونان کشتی حادثہ: 155 مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ سے یونان جانے کا انکشاف

Published On 16 November,2023 09:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کراچی ایئر پورٹ سے 155 مسافروں کا مبینہ طور پر یونان جانے کا انکشاف ہوا۔

ایف آئی اے کے 12 افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈائریکٹر ساؤتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی نگرانی میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ساؤتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ہیڈ کوارٹرز سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا، مسافروں کو شفٹ اور گروپ انچارجز نے کلیئر کیا، معاملہ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس حادثہ میں نئے انکشافات: مقدمہ میں دہشتگردی، قتل کی دفعات شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری 4 انسپکٹرز، 5 سب انسپکٹرز اور 3 اے ایس آئیز کے خلاف کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے کے چند اہم افسران کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے، اہم افسران کے خلاف بھی شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔