وزیرآباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونان پلٹ نوجوان جاں بحق

Published On 16 November,2023 06:45 pm

وزیر آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونان پلٹ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 افسوسناک واقعہ وزیرآباد میں جی ٹی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں کار پر سوار نامعلوم ملزمان نے یونان پلٹ نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت بلال وڑائچ کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔