اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، 8 افریقی نژاد افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 8 افریقی نژاد افراد کو تفتیش کے لیے تھانہ شمس کالونی منتقل کیا گیا، قانونی قیام کی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 4 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کی جانب تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں 60 گھروں کی پڑتال عمل میں لائی گئی، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے تسلسل میں 8 غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔