ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں درندہ صفت اے ایس آئی نے انصاف کے حصول کیلئے آئی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ لڑکی نے سٹیل ماڑی تھانے میں اے ایس آئی کیخلاف زیادتی کی درخواست دائر کر دی، لڑکی کی جانب سے اے ایس آئی کیخلاف تھانے کے سی سی ٹی وی سے لی گئی ویڈیوز بھی فراہم کی گئی ہیں۔
درخواست میں لڑکی نے موقف اپنایا ہے کہ ملزم 15 روز تک مسلسل بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی، سی پی او ملتان رانا منصور الحسن نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ فائل کر دی۔