گوجرانوالہ : (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم پرواز نمبر EK610 کے ذریعے اٹالین کارڈ پر اٹلی جا رہا تھا ، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹالین ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی انٹری اور ایگزٹ سٹیمپ لگی ہوئی تھیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم مشرف اقبال کا تعلق بھکر سے ہے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 30 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا ، گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔