عارف والا: 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

Published On 12 November,2023 11:31 am

عارف والا: (دنیا نیوز) پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

تھانہ رنگ شاہ پولیس نے فاروق عرف فاروقی گینگ گرفتار کرلیا، 4 رکنی گرفتار گینگ ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق عرف فاروقی، فدا حسین، ارشد، غلام یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے ، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے ۔