قصور: (دنیا نیوز) قصور میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے ملزم اور ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق روٹھی بیوی کو واپس نہ بھیجنے پر سالی کے چار سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزم شہباز نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے لاش برآمد کروا دی۔
دوسری جانب تھانہ اے ڈویژن پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی، ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔