شیخوپورہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، 3 ساتھی فرار

Published On 11 November,2023 02:11 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شیخوپورہ کے علاقے اجنیانوالا کے قریب 4 ڈاکو واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ناکہ پر روکا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مرنے والے ملزم کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔