فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے جنسی ہراسگی، چائلڈ پورنو گرافی اور آن لائن فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں خلیق الرحمان، عبدالمجید، آصف عباس، محمد شکیل اور محمد ندیم شامل ہیں، ملزمان کو فیصل آباد ، اوکاڑہ اور جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم آصف عباس اور عبدالمجید خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز شئیر کرنے اور ملزم خلیق الرحمان اور شکیل آن لائن فراڈ میں ملوث پائے گئے۔
ملزم آصف عباس چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موبائلز، لیپ ٹاپ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔