بہاولنگر: ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 10 November,2023 01:32 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے میکلوڈ گنج روڈ پر پیش آیا جہاں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق، زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت مصطفیٰ، زخمی کی وقاص کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔