سرگودھا : (دنیانیوز) سرگودھا میں گھریلو رنجش پر چار افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں ملزمان نے گھریلو رنجش پر چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، جن کی شناخت 30سالہ فیصل، 25سالہ عرفہ ، 60سالہ مقصودہ اور سرفراز کے نام سے ہوئی ہے ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ سرگودھا کرائم سین یونٹ اور فرانزک موبائل بھی موقع پر موجودہے ، ملزم احمد شیر مقتولین کا قریبی رشتے دار ہے۔
پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے ، اس حوالے سے آر پی او سرگودھا نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔
آر پی او نے مزید کہا کہ وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔