پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر

Published On 08 November,2023 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے، گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے، گندم کی ریلیز پالیسی کی بھی منظوری دی گئی ہے، ریلیز قیمت 4700 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

عامر میر نے کہا کہ گنے کی امدادی قیمت چار سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے، کرشنگ سیزن 20 نومبر سے شروع ہو گا۔