مریدکے: ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 6 افراد شدید زخمی

Published On 08 November,2023 03:43 am

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مریدکے کے علاقے منوں آباد کے قریب ٹرک نے دو موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جبکہ نارووال روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثوں کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والے 6 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بھی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔