علی پور: (دنیانیوز) تھانہ سٹی پولیس نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے کارندے ، سرغنہ سمیت گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کے کارندوں کے قبضے سے 10موٹر سائیکل اسلحہ اور 3 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی گئی، مجموعی طورپر 18 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے ۔
ڈکیت گینگ کے کارندے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے ، ڈکیت گینگ کے کارندوں سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی، مدعی مقدمات کے حوالے کر دیے گئے۔
ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور کارندوں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی فیاض الحق کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ گل شیر عرف گلی انتہائی شاطر تھا ، وہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں پر فائر کھول دیتا تھا۔
ڈی ایس پی علی پورنے بتایا کہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور کارندوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، موٹر سائیکل ملنے پر شہریوں کی جانب سے ڈی ایس پی، ایس ایچ او کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔