میانوالی میں بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

Published On 05 November,2023 09:48 am

میانوالی : (دنیانیوز) خون سفید ہو گیا، میانوالی کے نواحی علاقہ داؤدخیل میں شقی القلب بیٹے نے باپ کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق والد اقبال خان اپنے بیٹے یاسر کو بری سنگت سے منع کرتا تھا ، یاسر نے چاقوؤں کے وار کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔