پنجاب : مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

Published On 04 November,2023 10:01 am

بہاولپور : (دنیانیوز) پنجاب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دوافراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیشنل ہائی وے پر احمد پور ٹول پلازہ کے قریب ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش ہسپتال منتقل کردی ، ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک اور حادثہ چنیوٹ کے شہر چناب نگر میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جہانگیر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس نے نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔