گوجرانوالہ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار، پھولنگر سے 3 ڈاکو پکڑ لیے

Published On 10 November,2023 03:53 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کر کے کار سوار 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پھولنگر سے بھی 3 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان پٹرولنگ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے کارسوار ملزمان عثمان اور عرفان وغیرہ منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی ہیں جو مخالفین کو قتل کرنے جا رہے تھے، ملزمان سے جدید اسلحہ اور 7 سو گولیاں برآمد کر لیں، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

ادھر پھول نگر میں بھی تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل، موبائل فونز، لاکھوں روپے کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے تینوں ملزموں سے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔