پاکپتن: ٹرک اور ایمبولینس کے درمیان تصادم، 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

Published On 10 November,2023 04:14 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ٹرک اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں اور 2 بیٹیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پاکپتن کے علاقے عارفوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں ایمبولینس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔