مظفر گڑھ : (دنیانیوز) آٹھویں تھل جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے، جس میں زین محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔
آٹھویں تھل جیپ ریلی اور تھل ثقافتی میلے کی تقریبات آج دوسرے روز بھی جاری ہے ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں زین محمود نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 46 سیکنڈ میں طے کیا ، دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی، فیصل شادی خیل نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 48 سیکنڈ میں طے کیا ۔
تیسری پوزیشن میر نادر مگسی نے حاصل کی ، میر نادر مگسی نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ آصف فضل چوہدری اور صاحبزادہ سلطان نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں مردوخواتین ریسرزنے حصہ لیا ، گزشتہ روز 94 مرد و خواتین ریسرز نے تھل جیپ ریلی کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی۔
11نومبر کو سرکاری سطح پر تعطیل ہو گی، تھل میلے کی تقریبات 12 نومبر تک جاری رہیں گی۔