بہاولنگر: تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Published On 11 November,2023 02:24 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش، زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔