لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں چھٹی کے روز بھی سموگ کے باعث فضا زہریلی ہوگئی۔
صبح کے اوقات میں ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 470 اور لاہور میں اے کیو آئی 406 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے۔
فیصل آباد میں 314 اور گوجرانوالہ میں 254 اے کیو آئی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فضائی آلودگی کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 351 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے۔