کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی کی بڑی کارروائی ، انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا ، ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا ۔
گرفتار ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم عطاء الرحمان کو کراچی کے علاقے کورنگی روڈ سے گرفتار کیا گیا ، چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔