شکارپور: (دنیا نیوز) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان شیخ کی عدالت نے 14 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی، 14 ملزمان مین سے ایک خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار جبکہ دو خواتین روپوش ہیں۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو عمر قید کے ساتھ 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے، ملزمان نے 6 سال قبل تھانہ نیو فوجداری کی حدود میں پولیس کوارٹرز میں 2 بچوں اور دو خواتین کو قتل کیا تھا۔
قتل ہونے والوں میں 4 سالہ کاشف، 7 سالہ ساجد، والدہ فرزانہ اور نانی زلیخان شامل تھی۔