لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
اشتہاری ڈاکو بلال کو پولیس ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقے کینٹ میں گھات لگائے بیٹھے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ڈاکو بلال موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو بلال کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی، بلال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ڈاکو بلال مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔