کراچی اور لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 14 November,2023 04:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

شہر قائد کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی مبینہ ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت رابیل عمرانی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تھانے منتقل کر دیا۔