کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ساتھی فرار

Published On 13 November,2023 05:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہو گیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بھی پولیس نے مبینہ ڈاکو کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا۔