کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، پولیس نے فائرنگ کے شبے میں شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا۔
فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ایٹ میں رہائشی عمارت میں پیش آیا، مرنے والی قراۃ العین اور ابرار نے گھر والوں کے فیصلے کیخلاف گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو شادی کی تھی۔
شوہر ابرار نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ چند دن قبل بھی میری بیوی نے زہریلی اشیاء پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، اس کی جان بچانے کیلئے نجی ہسپتال میں داخل کر وایا گیا۔
ابرار نے بتایا کہ میری بیوی نے خودکشی سے متعلق ویڈیو بنائی جس میں کہا میں اپنی زندگی سے بے زار ہو چکی ہوں، جاں بحق لڑکی اور زیر حراست لڑکے کا موبائل تحویل میں لے لیا۔