ایرانی پٹرول سمگل کرنے کی کوشش ناکام، تین ٹینکرز پکڑے گئے

ایرانی پٹرول سمگل کرنے کی کوشش ناکام، تین ٹینکرز پکڑے گئے

تفصیلات کے مطابق شکار پور میں سلطان کوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر پولیس نے کارروائی کے دوران ایرانی پٹرول سے بھرے تین ٹینکرز پکڑلئے، آئل ٹینکرز میں 1لاکھ 89 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول موجود تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کاروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ناقص ایرانی پیٹرول بلوچستان کے راستے سندھ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔