حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے موجودگی کی خفیہ معلومات پر مٹیاری کے قریب کارروائی کی گئی، اس دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم کو بھرپور مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کر لیا، ملزم دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔