قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لیے۔
تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے ایس ایچ او قربان نواز کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتار کیے گئے ملزموں نے گنڈا سنگھ اور گرد و نواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔