کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، پولیس نے گھر گھر سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ضلع کیماڑی پولیس نے سلطان آباد میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کی ڈیوائس کے ذریعے بائیو میٹرک ویریفیکیشن کی گئی۔
ادھر کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ غریب آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف تھانوں کی نفری لیڈی اہلکاروں سمیت موجود تھی، اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بلدیہ ڈویژن اتحاد ٹاؤن میں بھی غیر ملکی تارکین وطن کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ملک میں حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔